لاہور: وفاق المدارس نے 2 جون سے داخلوں اور 12جون سے کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔وفاق المدارس العربیہ کا مولانا قاضی عبدالرشید کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں 2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں نجی اسکولز کے ساتھ مل کر حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جبکہ تبلیغی مراکز کھلوانے اور تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں شروع کرانے میں معاونت کی یقین دہانی اور مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ جب سب کام ہورہے ہیں تو مدارس کیوں بند ہے۔
مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاق المدارس العربیہ اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کرے گی، مدارس دینیہ کو مزید بند رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، مذہبی طبقے کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔