مشہور گلوکار عنایت حسین بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 21 برس بیت گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہور گلوکار عنایت حسین بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 21 برس بیت گئے
مشہور گلوکار عنایت حسین بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 21 برس بیت گئے

پاکستانی گلوکارعنایت حسین بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 21 سال کا طویل عرصہ گزر گیا جبکہ مرحوم گلوکار کو فلمی اور لوک موسیقی میں بے حد شہرت حاصل ہوئی۔

قیامِ پاکستان سے قبل سن 1928ء میں پنجاب کے شہر گجرات میں جنم لینے والے عنایت حسین بھٹی نے گلوکار کی حیثیت سے مختلف فلموں میں کام کیا اور عوام سے داد وصول کی۔

فلم شہری بابو میں بھاگاں والیو کے گانے کو اپنی پہچان بنانے والے عنایت حسین بھٹی نے ہیرو کے طور پر فلموں میں اداکاری بھی کی اور مجموعی طور پر 54 فلموں میں کام کیا۔

زیادہ تر عنایت حسین بھٹی نے فلمی اور گلوکاری کا کام پنجابی زبان میں کیا ہے، تاہم اردو میں بھی ان کے کام کو بہت سراہا گیا۔ عشق روگ جو 1989ء میں ریلیز ہوئی، ان کی آخری فلم تھی۔

بطور سیاستدان عنایت حسین بھٹی قومی اسمبلی کی ایک نشست کے لیے انتخاب میں کھڑے تو ضرور ہوئے، تاہم انہیں میدانِ سیاست میں خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی اور وہ الیکشن ہار گئے۔

عنایت حسین بھٹی نے سن 1999 میں اپنے آبائی شہر گجرات میں وفات پائی، تاہم ان کے گانے اور فلمیں ان کی وفات کے بعد بھی دیکھی جاتی ہیں اور انہیں یاد کیاجاتا ہے۔ 

Related Posts