سماجی رویوں میں تبدیلی سے ہی کورونا کاخاتمہ ممکن ہوگا،عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سماجی رویوں میں تبدیلی سے ہی کورونا کاخاتمہ ممکن ہوگا،عثمان بزدار
سماجی رویوں میں تبدیلی سے ہی کورونا کاخاتمہ ممکن ہوگا،عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیرریلویز شیخ رشید احمد کی ملاقات،دونوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عمومی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کورونا کے خاتمے کے لئے تمام تر میسر وسائل بروئے کارلا رہی ہے، لاہور، راولپنڈی او ردیگربڑے شہروں میں کورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی رویوں میں تبدیلی سے ہی کورونا کاخاتمہ ممکن ہوگا، پنجاب میں بروقت اقدامات کی وجہ سے شرح اموات کا تناسب آبادی کے لحاظ سے کم ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرز،ہیلتھ پروفیشنلز، پولیس اور دیگر ادارے سرتوڑ محنت کر رہے ہیں، کورونا سے بچنا ہی نہیں بلکہ اسے ہمیشہ کے لئے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیرریلویز شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات قابل تقلید ہیں، باقی محض شور مچاتے رہے بزدار حکومت نے کورونا کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے، ملاقات میں راولپنڈی شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔

Related Posts