ہم شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کیلئے عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں، معید انور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کیلئے عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں، معید انور
ہم شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کیلئے عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں، معید انور

کراچی:چیئر مین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ جو مسائل دائرہ اختیار میں نہیں آتے انہیں حل کروانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے لا رہے ہیں، عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کیلئے عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں انہیں حل کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ شرقی نے واٹر بورڈ کے افسران اور یوسی 13 کے وائس چیئرمین عمر فاروق کے ہمراہ جہانگیر روڈ بلوچ باڑہ میں پانی کی عدم فراہمی کی شکایات اور اس کے ازالے کیلئے دورے کے دوران کیا، اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کو بتایا کہ پانی کی عدم فراہمی اور لو پریشر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

جس پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ براہ راست ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہم یہاں آپ کے مسائل کے حل کیلئے واٹر بورڈ کی ٹیم کو لے کر آئے ہیں۔

چیئرمین بلدیہ شرقی نے کہا کہ واٹر بورڈ کی ٹیم یہاں مسائل کا جائزہ لینے کے بعد فوری طور پر کام شروع کرکے مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی جس پر موجود عوام نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے آج پانی کی فراہمی کا یہ دیرینہ مسئلہ حل طلب بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وائس چئیرمین یوسی 13 عمر فاروق نے بھی چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر رہا تھا جو اب حل کیا جا رہا ہے اس موقع پر دیگر منتخب نمائندگان کے ساتھ افسران بھی موجود تھے۔

Related Posts