کراچی طیارہ حادثہ، کاک پٹ وائس ریکارڈرکی تلاش کا دائرہ وسیع کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PK-8303 tragedy

کراچی: کراچی طیارہ حادثہ، کاک پٹ وائس ریکارڈرکی تلاش کا دائرہ وسیع کردیا گیا، جدید تکنیکی آلات کی مدد سے فرانزک طریقے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، وائس ریکارڈر کی تلاش، عمارتوں کی خصوصی انسپیکشن کا ٹاسک بھی تحقیقاتی ٹیم کودے دیا گیا ہے۔

کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش کے لیے پی آئی اے انجینئرنگ،ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ اور سی اے اے ویجلنس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

ائیربس کی ٹیم جہاز گرنے کے مقام سے لے کر رن وے تک تحقیقات کو جاری رکھے گی جب کہ جائے حادثہ سے ائیرپورٹ منتقل کیے گئے ملبے سے مذید شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔

آج دوپہر کنٹرول ٹاور، اپروچ اور ریڈار کنٹرول کا دورہ کیا جائے گا،  سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر اور پی آئی اے ہیڈ آفس میں بھی غیرملکی ماہرین کو خصوصی بریفنگ دی جائے گی,زرائع

Related Posts