اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک آذر بائیجان کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ آذر بائیجان کو قومی دن کی مبارکباد دیتی ہوں جو ایک عظیم قوم ہے جہاں بہترین لوگ ہیں اور ان کی تاریخ متنوع ہے۔
وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان آذر بائیجان کے ساتھ تعلقات اور باہمی مدد کو بے حد اہمیت دیتا ہے جبکہ آج آذر بائیجان کا جمہوری دن ہے۔
Greetings to Azerbaijan, a great nation and a great people with a rich history, on its National Day. We value our friendship and our mutual support @Ali_F_Alizada
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 28, 2020
یاد رہے کہ برادر اسلامی ملک آذر بائیجان میں جمہوریہ کا قومی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ یہ وہ دن ہے جب سن 1918ء میں پہلی بار آذر بائیجان کیلئے ڈیموکریٹک ری پبلک کے الفاظ استعمال کیے گئے۔
اسلامی ملک آذر بائیجان کے عوام کیلئے تاریخِ انسانی کی کتابوں کے سنہری صفحات میں سے ایک صفحہ یہ دن ہے جس سے ان کے وطن کا مستقبل جمہوریت کی چھتر چھایہ تلے طے کیا گیا۔
مزید پڑھیں: آذر بائیجان میں جمہوریہ کا قومی دن آج منایا جارہا ہے