اسلام آباد:وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ دُنیا وزیرِ اعظم عمران خان کی لاک ڈاؤن میں نرمی کی حکمتِ عملی کی پیروی کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اطالوی حکومت ساحلوں پر سماجی فاصلے کے لیے 60ہزار رضاکاروں کی مدد لے گی۔
معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ دنیا وزیرِ اعظم عمران خان کی لاک ڈاؤن میں نرمی کے ذریعے عوام کو بھوک سے بچانے اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ذریعے لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرانے کی حکمتِ عملی کی پیروی کر رہی ہے۔
اطالوی حکومت ساحلوں پہ سوشل ڈسٹنسنگ کیلئے 60 ہزار رضاکاروں کی مدد لےگی۔
دُنیا وزیراعظم عمران خان کی لاک ڈاؤن میں نرمی کے ذریعے عوام کو بھوک سے بچانے اور کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے ذریعے لوگوں کو ایس او پیز پہ عمل کرانے کی حکمتِ عملی کو فالو کر رہی ہے۔https://t.co/7FAYEQwfVD— Usman Dar (@UdarOfficial) May 26, 2020