اسلام آباد :چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کراچی میں مسافر طیارے کے حادثے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وانگ یی نے زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام اس افسوسناک گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ 22 مئی کو کراچی میں حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جن میں سے 97 جاں بحق اور دو افراد زندہ بچ گئے تھے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزاور سول ایوی ایشن کے علاوہ 4 رکنی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ طیارہ ساز ایئر بس کمپنی کی ٹیم بھی واقعہ کی تحقیقات کیلئے آج کراچی پہنچ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں فضائی حادثات کی وجوہات کیا ہیں؟