طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے طیارہ ساز کمپنی ایئربس کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Airbus team arrives in Karachi to investigate PIA plane crash

کراچی: پی آئی اے کے طیارے کوپیش آنیوالے حادثے کی تحقیقات میں معاونت کیلئے طیارہ ساز کمپنی ایئربس کی ایک ٹیم کراچی پہنچے گی۔

جمعہ کے روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں طیارے کے مسافر وںاور عملے کے ارکان سمیت 97 افرادجاں بحق اوردو زندہ بچ گئے تھے۔

فرانسیسی ماہرین کی ٹیم خصوصی ایئربس 338 کی پرواز میں کراچی ایئرپورٹ پہنچے گی۔

ماہرین پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ہوائی جہاز کے حادثے کی جگہ کا دورہ کریں گے۔ انہیں پی آئی اے ہیڈ آفس میں طیارہ حادثے کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائیگی۔

امید ہے کہ ٹیم کے ارکان کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کا بھی دورہ کریں گے جہاں ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارے کا انجن زمین سے ٹکرایا تھا۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی خصوصی ٹیم کا جائے حادثہ کا دورہ، شواہد جمع کئے

ٹیم حادثے کی تحقیقات کے لئے ضروری شواہد لے کر26 مئی کو فرانس روانہ ہوگی۔

Related Posts