قصور میں پولیس اہلکارنے بدفعلی سے انکارپر حافظ قرآن کی جان لے لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :قصور کے علاقے کھڈیاں میں اوباش پولیس کانسٹیبل معصوم علی نے بدفعلی میں ناکامی پر حافظ قرآن قاری سمیع الرحمٰن کو قتل کر دیا ۔

ملزم معصوم علی عرصہ دراز سے سمیع الرحمٰن سے بدفعلی کرنا چاہتا تھا ، عید کے پہلے دن قاری سمیع الرحمٰن فجر کی نماز پڑھنے کے لئے جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم معصوم علی نے قاری سمیع الرحمٰن سے کہا کہ آج عید کا دن ہے اور تم کو ہر صورت میری بات ماننا ہوگی۔

قاری سمیع الرحمٰن کے انکار کرنے پر کانسٹیبل معصوم علی نے قاری سمیع الرحمٰن کو موقع پر گولیاں  مار دیں۔

مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت میری آہ و پکار سن کر میرا بھائی عمران الحق اور دیگر محلےدار موقع پر پہنچے اورہم نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا ۔

قاری خلیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میں نے فوری طور پر 1122 پر کال کی اور میرے بیٹے کو ڈی ایچ کیو اسپتال قصور لیجایا گیا ،وہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدلاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں قاری سمیع الرحمٰن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔

مقتول کے والد قاری خلیل الرحمٰن کاکہنا ہے کہ ملزم اوباش قسم کا آدمی ہے اور گاہے بگاہے میرے بیٹے کو ہراساں کرتا تھا ۔جب میرے بیٹے نے ملزم کی بات نہ مانی تو معصوم علی نے میرے بیٹے کو قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:تلہ گنگ میں 15سالہ طالبعلم اغواء کے بعد قتل، ملزمان نے لاش جلادی

قاری خلیل الرحمٰن نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراورآئی جی پولیس پنجاب سے بیٹے کے قاتل کو گرفتار کرکے عبرتناک سزاء دینے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts