کراچی: پاکستان میں شہرت کی بلندیو ں کو چھونے والے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے ہیرو نے پاکستانی مداحوں کو عید پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کئے جانیوالے تاریخی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے اداکار اینگن آلتان دوزیاتان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ میرے پاس آپ کی ناقابل یقین محبت اور پذیرائی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان ٹیلی ویژن کا شکرگزار ہوں جس نے ارطغرل غازی کو عوام تک پہنچایااور پی ٹی وی پر اس ڈرامہ کی پسندیدگی پر مداحوں کانہایت مشکور ہوں۔
اپنے پیغام میں اردو میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک۔آپ سب سلامت رہیں اور پاکستان بھی سلامت رہے۔
مزید پڑھیں:مہوش حیات ارطغرل غازی کے ہیرو پر فدا، لیونارڈو ڈی کیپریو سے موازنہ
واضح رہے کہ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی رمضان المبارک میں پاکستان میں مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ چکا ہے۔
ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی پاکستانیوں کو اردو زبان میں عید مبارک کا پیغام pic.twitter.com/I13Xza8sh5
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) May 24, 2020