بھارت کو بتادیا،پاکستان امن چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan wants peace, FM Qureshi tells India

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

ملتان میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی جارحیت علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور اس معاملے کوسنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے جموں وکشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دینگے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دنیا سے پوشیدہ نہیں ہے، امیدتھی کہ بھارت مسلم اکثریتی علاقے میں جارحانہ موقف کو ترک کردیگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی بگڑتی ہوئی معیشت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے کشمیر میں کچھ بھی کرسکتا ہے۔

شاہ محمودقریشی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور پی 5 ممالک کو اس مسئلے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

بھارتی قابض افواج کے ذریعہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی غیر انسانی حرکتیں سیز فائر کی خلاف ورزی ہے اور یہ کارروائیاں انسانیت اور پیشہ ورانہ فوجی طرز عمل کے بھی خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیری بھارت کے بجائے پاکستان کیساتھ عید منا رہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکومت کے کشمیر اور ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیں۔

Related Posts