کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 8303 کے پائلٹ نے اور کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری گفتگو سامنے آگئی، پائلٹ نے آخری لمحات میں مے ڈے مے ڈے پیغام کنٹرول ٹاور بھیجا۔
پی آئی اے کاکہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور کے ساتھ آخری گفتگو میں پائلٹ نے انجن کے بارے میں بات کی جس میں دونوں انجنوں کے خراب ہونے کی اطلاع دی۔
پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو انجن بند ہونے کے حوالے سے مطلع کیا۔ کنٹرول ٹاور نے دونوں رن وے لینڈنگ کیلئے دستیاب ہونے کا پیغام دیا اس کے بعد کنٹرول ٹاور اور کپتان کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
رابطہ ختم ہونے کے کچھ ہی لمحوں بعد پی آئی اے کا طیارہ کراچی کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ، بدقسمت طیارے نے لاہور سے کراچی کے لئے اڑان بھری تھی اور اس میں 100کے قریب لوگ سوار تھے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کے تباہ شدہ طیارے کا اہم حصہ کوئیک ایکسِس مل گیا