لگنے والے تمام تر الزامات کا جواب دونگا اور صحیح ثابت ہوں گا: جہانگیر ترین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، جہانگیر ترین کی ضمانت منظور، عدالت کا 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
لاہور، جہانگیر ترین کی ضمانت منظور، عدالت کا 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے چینی انکوائری رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود پر لگنے والے الزامات کا سن کر دھچکا لگا۔الزامات پر حیران ہوں۔

جہانگیر ترین نے ٹویٹر پر لکھا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات پر حیران ہوں، میں نے ہمیشہ صاف شفاف کاروبار کیا ہے، پورا ملک جانتا ہے میں نے ہمیشہ گنا اگانے والوں کو پوری قیمت ادا کی۔حساب کتاب کے دو الگ رجسٹرڈ نہیں رکھتا۔ان کے کہنے کا مطلب تھا کہ میں نے کسی کے ساتھ کبھی نا انصافی نہیں کی۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں اپنے تمام ٹیکس مستقل ادا کرتا رہا ہوں، میں تمام تر الزامات کا جواب دونگا اور صحیح ثابت ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ گنا اگانے والوں کو پوری قیمت ادا کی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا شہزاد اکبر اور شہباز گل کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ فورنزک رپورٹ کی ساری تفصیلات سے پتا چلے گا کہ ملک میں کیا ہوتا رہا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ یہ ابھی شروعات ہے۔ ہمارا منشور تبدیلی لانا اور مافیا کو بے نقاب کرنا ہے۔ کمیشن پہلے بھی بنتے رہے لیکن حکومت ایسے ایشو کو منظر عام پر لا رہی ہے جو پہلے نہیں ہوا۔

Related Posts