نجی اسکول مالکان اسکول کھولنے پر بضد، والدین نے مخالفت کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trustee Al-Mustafa Education Board welcomes govt’s extension in schools holidays

کراچی : المصطفیٰ ایجوکیشن بورڈ کے ٹرسٹی اور معروف صنعتکار فرحان اشرفی نے کورونا وائرس کی روک تھام اور معصوم بچوں کو اس مہلک وبا سے بچانے کے لیے وفاقی و سندھ حکومت کی جانب سے اسکولوں کی تعطیلات15جولائی 2020تک بڑھانے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی کراچی کے نجی اسکولوں کی جانب سے اس فیصلے کے مخالفت اور اسکول کھولنے کے مطالبات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ اس وقت تک اسکولوں کو کھولنے کی اجازت نہ دیں جب تک کورونا وبا مکمل طور پر قابو میں نہیں آجاتی۔

فرحان اشرفی نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل میں کہا کہ والدین سندھ حکومت کے فیصلے کے برخلاف اسکول کھولنے سے متعلق اسکول مالکان کی کسی بھی خود ساختہ تجویز کو نہیں مانیں گے کیونکہ کورونا وبا مذاق نہیں ایک حقیقت ہے لہٰذا سندھ حکومت اسکول مالکان کو سرکار کی رٹ چیلنج کرنے اور معصوم بچوں کی زندگیاں جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنے سے باز رکھے اور سختی سے اس کا نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا کے خطرات ختم نہیں ہوتے والدین بچوں کو اسکول نہیں بھیجیں گے اس کے برعکس اسکول مالکان نجانے کیوں معصوم بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگانا چاہتے ہیں؟ شاید اسکول مالکان کو معصوم بچوں کی زندگیوں سے زیادہ پیسہ کمانے کی فکر لاحق ہے جو کہ انتہائی شرمناک امر ہے وہ بھی ایسے وقت میں جب کورونا کی وبا نے سنگین صورتحال پیدا کی ہوئی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب والدین ہی اپنے بچوں کو وبا کے خطرات ٹلنے تک اسکول بھیجنے پر راضی نہیں تو اسکول مالکان ہم پر اپنے فیصلے مسلط کرنے والے کون ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسکول جلد نہیں کھول سکتے، سعیدغنی کاڈیجیٹل کلاسز شروع کرنیکا اعلان

فرحان اشرف نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی نجی اسکول مالکان چاہے جتنا دباؤ بڑھائیں انہیں کوروناکی وبا کے خطرات ٹلنے تک اسکول کھولنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے بصورت دیگر سندھ حکومت کی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے دی گئی معاشی قربانی اور کوششیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts