قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور و معروف بیٹسمین کی ننھی بیٹی کو ان سے بچھڑے ہوئے آج 1 سال مکمل ہوگیا جس پر آصف علی سوگوار ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر آصف علی نے اپنی معصوم بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج میری بیٹی کو اللہ کے پاس گئے ایک سال ہوگیا ہے۔
کرکٹر آصف علی نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری بیٹی کی وفات جیسے کل کی بات تھی، اللہ تعالیٰ میری بیٹی کو جنت کا پھول بنائے۔ آمین۔
آج میری بیٹی کو اللہ کے پاس گۓ ایک سال ہو گیا،ایسے جیسے کل کی بات تھی اللہ تعالی میری بیٹی کو جنت کا پھول بناۓ۔امین pic.twitter.com/ppOOL0JCpl
— Asif Ali (@AasifAli45) May 19, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل کرکٹ کی دنیا کے مشہور و معروف کھلاڑی وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ساتھی کرکٹر حسن علی نے وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دی جبکہ وہاب ریاض اس سے قبل بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنا چکے تھے۔
مزید پڑھیں: وہاب ریاض کی بیٹی کی پیدائش، مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا