اسلام آباد : معروف بھارتی کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کودنیا کے چار بہترین باؤلر کی فہرست میں جلد جگہ بنانے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا۔
اس وقت ٹاپ چار فاسٹ باؤلرز میں بھارت کے جسپریت بمرہ ، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور جنوبی افریقہ کے کگیسورباداشامل ہیں۔
کرکٹ کی ویب سائٹ پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے نے شاہین آفریدی کے کیریئر کا کچا چٹھاکھولتے ہوئے کہاہے کہ نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شاندار کارکردگی بنیاد پر شاہین آفریدی کو پی سی بی نے بی سے اے کیٹگری میں شامل کرلیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کی بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں ٹیم میں شامل نہ ہونے کے باعث 20 سالہ نوجوان کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کے پاس نسیم شاہ جیسا ٹیلنٹڈ فاسٹ باؤلر بھی موجود ہے لیکن مجھے بائیں ہاتھ کے پیسر شاہین شاہ کی گیندبازی زیادہ پسند ہے اور ان میں ٹاپ فور میں جگہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔
مزید پڑھیں:شعیب اختر نے نوجوان باؤلرز کو بلے بازوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادیئے