فتح جنگ خاوند نے بیوی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج، تفتیش شروع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

راولپنڈی :فتح جنگ کے نواحی گاؤں رتو وال میں خاوند نے مبینہ طور پرغیرت کے نام پر اپنی بیوی اور نوجوان کو آتشی اسلحے سے فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔

ملزم سفیان اور مقتولہ شانزہ کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی، ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا، ملزم اور اس کی بیوی کے درمیان نعمان کو لے کر کشیدگی بھی پائی جاتی تھی۔

وقوع کے روز مقتول نعمان شانزہ سے ملنے اس کے گھر آیا توملزم دونوں کو دیکھ کر حواس کھو بیٹھا اور طیش میں آکر آتشیں اسلحہ سے فائر کھول دیا۔

ملزم کی فائرنگ سے شانزہ بی بی اور نعمان نامی نوجوان ہلاک ہوگئے ، پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مختلف جگہ پر چھاپے مارکرگزشتہ رات ملزم کو موبائل سے ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے ۔

ملزم کاابتدائی بیان میں کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو حالت غیر میں دیکھا اور مجھ سے برداشت نہ ہو سکا تو میں نے اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا۔

مزید پڑھیں: خون سفید ہوگیا، ماں نے پانچ سالہ بیٹی کوپانی میں ڈبو کر قتل کردیا

واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 8 سال کے دوران 24سو سے زائد افراد کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ کمزور تفتیشی نظام اور قانون سقم کا فائدہ اٹھاکر ملزمان ایسے کیسز میں اکثر بری ہوجاتے ہیں۔

Related Posts