چاغی : ایران سے اتوار کے روز 38 پاکستانی وطن واپس لوٹ آئے، تفتان بارڈر عبور کرکے پاکستان آنے والوں کو اسکریننگ کرنے کے بعد قرنطینہ مرکز منتقل کردیا ہے۔
پاک ایران بارڈر پر حکومت کی جانب سے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، سرحد عبور کرنے والے مسافروں کو کڑی نگرانی میں رکھا جاتا ہے اور اسکریننگ کرنے کے بعد قرنطینہ مرکز بھیج دیا جاتا ہے۔
اتوار کے روز بھی ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس آنے والے شہریوں کو بارڈر پر اسکریننگ کرنے کے بعد قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا ہے جہاں تمام لوگوں کے ٹیسٹ لئے جائینگے اور مثبت کیسز والے افراد کو علاج کیلئے رکھا جائیگا جبکہ باقی لوگوں کو گھر بھیج دیا جائیگا۔
پاکستان میں ایران سے واپس آنے والے کراچی کے شہری میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جبکہ آج ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 40 ہزار سے بھی زیادہ ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن ختم کرنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے،نفیسہ شاہ