شہری ہوشیار!!! آج کراچی میں سورج پھر سے آگ برسائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi to experience mild heatwave today

کراچی :شہر قائد میں آج سے آئندہ دو روز تک ہیٹ ویو کا امکان ہے، سمندری ہوا بنداور پارہ 42 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں شدید گرمی پڑے گی اور ساحلی شہر میں سمندری ہوا بند ہونے کی وجہ سے پارہ 42 ڈگری تک جاسکتا ہے جس کی وجہ سے ہیٹ ویو کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں صحرائی علاقوں سے چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے شہر میں درجہ حرارت میں اضافے ہوگالیکن شام اور رات کے وقت درجہ حرارت کم ہوجائیگا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو روزے کے دوران دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے اور گھروں سے باہر جانے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ اور بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں آگئے، ہیٹ ویو کی پیش گوئی

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بازار بند رکھنے کے احکامات کی وجہ سے آج زیادہ تر شہری گھروں تک ہی محدود ہیں  تاہم کل بروز پیر شہریوں کو زیادہ احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں رواں ماہ کے آغاز میں بھی ہیٹ ویو کی ایک لہر نے شہر میں درجہ حرارت کو 42ڈگری تک پہنچادیا تھا۔

Related Posts