کورونا وائرس فرانس سمیت دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ 27 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کے لحاظ سے فرانس دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کی ویب سائٹ ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست شائع کی جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئیں جہاں 86 ہزار 912 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
امریکا کے بعد برطانیہ میں 33 ہزار 614 جبکہ اٹلی میں 31 ہزار 368 افراد ہلاک ہوئے جبکہ فرانس 27 ہزار 425 ہلاکتوں کے ساتھ چوتھے جبکہ اسپین 27 ہزار 321 ہلاکتوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
برازیل میں 13 ہزار 999 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ بیلجیئم میں 8 ہزار 903 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی میں 7 ہزار 928 افراد وائرس کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایران میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6ہزار 854 ہے۔
فہرست میں دسویں نمبر پر نیدرلینڈز موجود ہے جہاں کورونا وائرس نے 5 ہزار 590 افراد کی جان لی، کینیڈا میں 5 ہزار 472 افراد ہلاک ہوئے جبکہ چین میں 4 ہزار 633 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
https://twitter.com/theworldindex/status/1261181712815599617
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی، ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کےمتاثرین اور اموات دنیا کے ہر ملک سے زیادہ ہیں جہاں 85 ہزار سے زائد لوگ لقمۂ اجل بن گئے۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کی ویب سائٹ ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دنیا کے چوٹی کے ممالک کی فہرست جاری کی جس میں امریکا سب سے پہلے نمبر پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے امریکا میں اموات 85 ہزار سے تجاوز کرگئیں