مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہارون آباد سائٹ کے قریب قاتلانہ حملہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہارون آباد سائٹ کے قریب قاتلانہ حملہ
مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہارون آباد سائٹ کے قریب قاتلانہ حملہ

کراچی:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما ء مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہارون آباد سائٹ کے قریب قاتلانہ حملہ، مولانا راشد سومرو کے مطابق مولانا گل رفیق کے سر میں دوگولیاں لگیں ہیں ان کہ حالت تشویشناک ہے۔

مولانا راشد محمود سومرو کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما ء مولانا گل رفیق حسن زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا گل رفیق حسن زئی پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تین دن میں مولانا گل رفیق حسن زئی کے حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مولانا راشد سومرو کا کہنا تھا کہ تین دنوں میں ذمہ داران کو سامنے نہ لایا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پر امن رہنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا گل رفیق حسن زئی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک جلد سے جلد پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیں:خون سفید ہوگیا، ماں نے پانچ سالہ بیٹی کوپانی میں ڈبو کر قتل کردیا

Related Posts