کراچی انتظامیہ اور پولیس نے یوم علی ؓ کے جلوس کی تیاریاں شروع کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی انتظامیہ اور پولیس نے یوم علی ؓ کے جلوس کی تیاریاں شروع کردیں
کراچی انتظامیہ اور پولیس نے یوم علی ؓ کے جلوس کی تیاریاں شروع کردیں

کراچی:اکیس رمضان المبارک جمعہ کو یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر یوم علی ؑکے جلوس کراچی سمیت سندھ بھر میں برآمد ہونگے اور صوبائی حکومت کے زبانی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے یوم علی ؑ کے تمام جلوسوں کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

کراچی کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں جلوس کے راستوں پر پیشگی کنٹینرز لگانے کی بجائے حکمت عملی کے تحت عین وقت پر بسیں ٹرک اور ٹینکر یا قناتیں لگا کر روٹ سے ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

اس مقصد کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو صبح تین بجے ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کو بھی صبح تین بجے ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جمعرات کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور علماء کرام کی کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں حکومت نے یوم علی ؑ کے جلوس کی مشروط اجازت دی جس کے تحت جلوس میں انتظامیہ کے 313 افراد شرکت کریں گے اور جلوس کنٹرول کرنے کے لئے 150 اسکاؤٹس بھی جلوس میں شریک ہوں گے۔

سندھ بھر میں جلوس صبح 7 بجے سے برآمد ہونگے، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور دن 11 بجے تک امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں شرکت کے لئے خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے۔

Related Posts