اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے مقابلے کے دوران جب ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، ہمیں چاہئے کہ اپنے فنکاروں کو نظر انداز نہ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نھے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کوویڈ 19 کے دوران فنکار برادری کو نظر انداز نہ کیا جائے جبکہ فنکاروں کو تحفظ دینے کے لیے حکومت ایک جامع منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے وفاقی حکومت مشکل حالات میں امداد، ملازمت اور صحت کا بیمہ (ہیلتھ انشورنس) کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کیلئے پالیسی بھی مرتب کی جائے گی۔
قبل ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی حکومت کے فنکاروں کی بہبود فنڈ کیلئے اسٹیرنگ کمیٹی کے 10ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے 25 کروڑ روپے کا موجودہ فنڈ بڑھا کر 1 ارب کرنے کی تجویز دی گئی۔
یہ ضروری ہے کہ کوویڈ ۔19 کے دوران ہم اپنے فنکاروں کو نظر انداز نہ کریں۔ اس برادری کو تحفظ دینے کے لئے ایک جامع منصوبہ پر کام کیا جا رہا ہے، جس میں بشمول بحرانی حالات میں امداد، انکی 'ملازمت اور صحت کا بیمہ' کے امکانات کی روشنی میں پالسی مرطب کرنا بھی شامل ہے۔ https://t.co/VQXPqU0VUe
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 14, 2020