اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ڈاکو راج ،اسلام آباد کے علاقے برما ٹاون میں ڈاکو دن کی روشنی میں ڈاکہ مار کر بآسانی چلتے بنے ۔
برما ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے یوٹیلیٹی اسٹور پر ڈکیتی کی کامیاب واردات کی ہے، ڈاکو یوٹیلیٹی اسٹور سے ایک لاکھ روپے نقد کیش لوٹ کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق تین مسلح ڈاکو اسٹور میں داخل ہوئے، تینوں ڈاکوؤں نے چہرے پر سرجیکل ماسک پہنے ہوئے تھے ،ڈاکوؤں نے آتے ہی یوٹیلیٹی اسٹور کے عملے اور شاپنگ کرنے والے شہریوں کو یرغمال بنایا جبکہ ایک ڈاکو نے کیش کاؤنٹر سے کیش اکٹھا کیا ۔
2ڈاکو اسٹور کے عملے اور شہریوں پر پہرہ دیتے رہے، تیس منٹ تک ڈاکو یوٹیلیٹی اسٹور میں موجود رہے اور اس کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
وقوعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے تاہم یوٹیلیٹی اسٹور میں سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈ اکوؤں کی تلاش مشکل ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: با اثر شخص کی جانب سے غیر ملکی کرنسی کو قانونی شکل دینے کیلئے مبینہ ڈکیتی کا ڈرامہ