کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے، آرمی چیف
کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج نے سدرن کمانڈر کوئٹہ کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے سدرن کمانڈر کوئٹہ کا دورہ کیا، جبکہ کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل تیاریوں، سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو قرنطینہ سینٹر کا دورہ بھی کرایا گیا۔

آرمی چیف کو کورونا کے حوالے سے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اور علاقے کی سماجی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کے مستقبل کیلئے تعاون جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

آرمی چیف نے کمانڈرز کوہدایت کی کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں تک ہر صورت رسائی یقینی بنائی جائے۔ کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی ہر ممکن مدد کی جائے۔

Related Posts