اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA cuts fares for Canada-bound flights by 15pc

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کردی، پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک پروازیں گزشتہ ماہ سے بند ہیں اور اس میں مرحلہ وار توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن میں 15 مئی جب کہ اندرون ملک آپریشن میں 13 مئی تک توسیع کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم اب علاقائی پروازوں کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کی گئی ہے جب کہ خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنا حاصل ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین سروس اور فضائی آپریشن بند رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں، مختلف مارکیٹس سیل کردی گئیں

Related Posts