سعید غنی کے حلقے میں گدھے اسکول کے باہر باندھ دئیے گئے۔تحریکِ انصاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعید غنی کے حلقے میں گدھے اسکول کے باہر باندھ دئیے گئے۔تحریکِ انصاف
سعید غنی کے حلقے میں گدھے اسکول کے باہر باندھ دئیے گئے۔تحریکِ انصاف

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی کے حلقے میں جو گدھے پہلے اسکول کے اندر تھے، انہیں اسکول کے ہی باہر باندھ دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کراچی نے کہا کہ سندھ کے مشیرِ تعلیم، رکنِ سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سعید غنی نے انقلابی ایکشن لیتے ہوئے اپنے حلقے کے سرکاری اسکولوں کے اندر بندھے گدھوں کی جگہ تبدیل کروا دی۔

تحریکِ انصاف کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے سرکاری اسکولوں کے اندر بندھے گدھوں کو نکال کر باہر بندھوا دیا جسے ایڈمنسٹریشن اور فوری ایکشن کہنا چاہئے کیونکہ یہ ہوتی ہے حکومت اور یہ ہوتا ہے احساسِ ذمہ داری۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن نے صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کے حلقے میں اسکول میں  گدھے باندھنے کا دعویٰ سچ ثابت کردیا ۔

 اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کرنے پر صوبائی وزیر سعید غنی اور ان کے حامیوں نے  نجی ٹی وی چینل کیخلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا۔

مزید پڑھیں: سعید غنی کے حلقے کے حوالے سے دعویٰ سچ ثابت ہوگیا

Related Posts