وزیرِ اعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن پر مذاکرات کیلئے تاجروں کے وفد کو طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murad Ali Shah

کراچی میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس کھولنے کے معاملے پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مذاکرات کیلئے تاجروں کے وفد کو طلب کر لیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ فیصلہ لاک ڈاؤن کے دوران تاجر برادری کی طرف سے پیر سے مارکیٹیں کھولنے کے اعلان پر کیا کہ تاجر برادری کو مذاکرات کیلئے طلب کیا جائے جبکہ تاجر برادری مذاکرات کے حوالے سے زیادہ پر امید نہیں ہے۔

شہرِ قائد کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ عوام کورونا وائرس خدشات کے باعث پہلے ہی دکانوں، کاروباری مراکز اور مارکیٹس کا رخ نہیں کرتے جبکہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے راضی نہیں۔

تاجر برادری کووزیرِ اعلیٰ سندھ نے  آج دوپہر 2 بجے سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں طلب کیا ہے تاکہ ان کو مارکیٹیں کھولنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی ہدایت کی جائے جبکہ تاجر برادری مارکیٹس کل سے ہی کھولنے پر بضد نظر آتی ہے۔

قبل ازیں تاجر رہنما وزیرِ اعلیٰ سندھ کو مارکیٹس کی فہرست بھی مہیا کر چکے ہیں جس پر سندھ حکومت غور کر رہی ہے۔ صوبائی کابینہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی پر غور کر رہی ہے، تاہم اس سلسلے میں ایس او پیز کی تیاری جاری ہے۔ 

Related Posts