کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ روزانہ کچھ دیر ورزش کی جائے تو ڈپریشن اور بے چینی سے بچا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل پر لی گئی ایک پرانی تصویر کے ساتھ ڈپریشن سے بچاؤکا حل شیئر کیا۔شنیرا کا ذہنی صحت، اضطرابی کیفیات اور افسردگی کے خاتمے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ساحلِ سمندر پر سورج کی شعاعوں میں 30 سے 45 منٹ کی ورزش آپ کی قلبی و ذہنی بے چینی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
https://www.instagram.com/p/B_34lXZg2Rf/