پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 6 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 6 جوان شہید
پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 6 جوان شہید

کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران بارڈر کے نزدیک ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے، جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان پیٹرولنگ کی ڈیوٹی سرانجام دے کر واپس آرہے تھے کہ دہشت گردوں نے راستے میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ایسا پہلے مرتبہ نہیں ہوا کہ بلکہ دشمن اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے پاک فوج پر بزدلانہ حملوں کے مرتکب ہوتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہید ہونے والوں میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔پاک فوج کی جانب سے ملحقہ علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Related Posts