کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات)کے دوران 424.02 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔پورے دن سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
آج صبح سے ہی کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا، پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 170.09پوائنٹس کھونے کے بعد 33558 کی سطح پر آ گیا تھا۔جس کے باعث مارکیٹ دباؤ میں آگئی۔
پورے کاروباری روز کے دوران مندی چھائی رہی۔جبکہ معمولی اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 424.02 پوائنٹس کی مندی پر ہوا، مندی کے بعد انڈیکس 33304.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.26 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 86 لاکھ 9 ہزار 326 شیئرز کا لین دین ہوا، زیادہ تر شیئرز سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت کیے گئے جس کے بعد حصص کی مالیت میں تقربیاً 50 ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 264 پوائنٹس کی مندی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 728 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.75 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔تمام صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کو کافی نقصان اٹھا پڑا۔
مندی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کی دو حدیں گر گئیں، گرنے والی حدوں میں 33800، 33900 کی حدیں شامل ہیں۔ جبکہ 15 کروڑ 5 لاکھ 81 ہزار 190 شیئرز کا لین دین ہوا، زیادہ تر سرمایہ کاروں کی طرف سے شیئرز دین کے فروخت کو ترجیح دی گئی، جس کے باعث حصص کی مالیت 22 ارب روپے گھٹ گئی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں موجودہ صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سرمایہ کار پیسہ لگانے میں بہت سوچ بچار سے کام لے رہے ہیں۔