کورونا وائرس کے باعث سندھ میں سب سے زیادہ اموات آج ہوئیں۔وزیراعلیٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Sindh Murad Ali Shah talks to media in Karachi

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 8 ہزار 640 ہو گئی جبکہ وائرس کے باعث آج صوبے میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3671 ٹیسٹ کیےگئے جبکہ  کورونا کے اب تک 72 ہزار 544 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

بیان میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 453 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ آج صوبہ سندھ میں کورونا کے باعث 14 اموات ہوئیں جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ مزید 3534 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 453 کیسز سامنے آئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے 76 ہزار 78ٹیسٹ کئے گئے جس سے 9 ہزار 93 مریض سامنے آئے جبکہ 14 اموات ہونے سے انتقال کرنے والواں کی تعداد 171 ہوگئی۔ کورونا کے اس وقت 7 ہزار 69مریض زیرعلاج ہیں۔

کورونا وائرس کی تفصیلات بتاتے ہوئے سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے  5 ہزار 858 مریض گھروں میں، 683 آئیسولیشن مراکز اور 528 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 14 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ 122 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے جبکہ  صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1853 ہے جو کل مریضوں کا 20.4 فیصد ہے۔ کراچی کے کیسز کی تعداد 335 ہے۔ ضلع وسطی کراچی میں 91، ضلع جنوبی میں 81 اور ضلع شرقی میں 69نئے کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ  ملیر اور کورنگی میں 33-33 جبکہ ضلع غربی میں 28 مزید کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاڑکانہ میں 35، خیرپور میں 16 اور سکھر میں 12 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔ حیدرآباد میں 9، کشمور میں 8 اور سانگھڑ میں 3 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی کا اجلاس ایس او پیز کے ساتھ بلایا جائے۔فردوس شمیم نقوی

مراد علی شاہ نے کہا کہ 18 اپریل سے 5 مئی تک 2369 تارکین وطن واپس آئے ہیں۔ تارکین وطن میں 515 مثبت آئے ہیں۔ لاڑکانہ اور خیرپور میں سب سے زیادہ کیسز آئے ہیں جبکہ  کراچی ہمیشہ کی طرح مثبت کیسز میں بھی زیادہ ہے۔

Related Posts