کورونا وائرس نے برطانیہ میں تباہی مچا دی، 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس سے برطانیہ میں  مجموعی طور پر 2  لاکھ 1 ہزار 101 افراد متاثر ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 76 ہو گئی جس کے باعث  دنیا بھر میں امریکا کے بعد برطانیہ دوسرا بڑا ملک گیا جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی فہرست جاری کی جس میں امریکا 74 ہزار 807 اموات کے ساتھ پہلے جبکہ برطانیہ 30 ہزار 76 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث 29 ہزار 684 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اسپین 25 ہزار 857 اموات کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ فہرست میں فرانس کا نمبر پانچواں ہے جہاں 25 ہزار 809 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

https://twitter.com/theworldindex/status/1258271833637490688

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 ہزار 111 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 649 مزید افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر لقمۂ اجل بن گئے۔ 

Related Posts