پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 ہزار 73 افراد متاثر، 564 جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 24ہزار 73افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 564ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 523نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24ہزار73ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک2 لاکھ 44ہزار778ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد12ہزار 196ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے9 ہزار77، سندھ میں 8ہزار 640، خیبرپختونخواہ میں 3 ہزار712، بلوچستان میں1 ہزار495، آزاد کشمیر میں76، گلگت بلتستان میں388جبکہ اسلام آباد میں 521کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر17ہزار 45فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 6ہزار 464افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں203افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں175افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث157، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 4 جبکہ بلوچستان میں 22افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں38لاکھ 22ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 65ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر38لاکھ22ہزار989افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے17فیصد (2لاکھ65ہزار84) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 65 ہزار افراد ہلاک

Related Posts