کراچی : مئی کے مہینے میں سندھ پولیس پر کورونا وائرس قہر بن کر ٹوٹ پڑا،قوم کو کورونا سے بچانے کے لئے فرنٹ لائن پر موجود سندھ پولیس کے افسران و جوان کورونا کے نشانے پرآگئے۔
سندھ پولیس کے 97 پولیس افسران اور اہلکار کورونا کا شکار بن گئے، سندھ پولیس میں کورونا سے متاثر ایک افسر زندگی کی بازی ہار گیا۔
سندھ پولیس کے 96 افسران اور اہلکاروں کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا،قرنطینہ میں ڈالے گئے افسران میں 1 ڈی ایس پی اور 8 انسپکٹر شامل ہیں۔
سندھ پولیس کے 6 سب انسپکٹر اور 6 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی قرنطینہ کئے گئے، سندھ پولیس میں سب سے زیادہ کانسٹیبلز کورونا وائرس کا شکار بنے۔
12 ہیڈ کانسٹیلز اور 62 پولیس کانسٹیبلز قرنطینہ کی زحمت برداشت کرنے پر مجبور ہیں، سندھ پولیس کا 1 آفس اسسٹنٹ بھی قرنطینہ میں موجود ہے۔
سندھ پولیس سے جنوری میں 2 اور مارچ میں 2 پولیس افسران اور اہلکاروں میں کورنا پایا گیا، اپریل کے مہینے میں سندھ پولیس کے 87 افسران اور اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
مزید پڑھیں: این سی او سی نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے سفارشات پیش کردیں