نبین ۔۔ کھانا پکانے سے خواتین کو مضبوط و مستحکم بنانے کی راہ پر گامزن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نبین کھانے کے ذریعے خواتین کو مضبوط و مستحکم بنانے کی راہ پر گامزن
نبین کھانے کے ذریعے خواتین کو مضبوط و مستحکم بنانے کی راہ پر گامزن

اگر آپ کھانا پکانے کی شوقین ہیں تو اس بات کی کوئی وجہ نہیں کہ آپ اپنے دل کی کوئی بات نہ سنیں، کیونکہ کھانا تو ہر دور میں ہر شخص کی ضرورت رہا ہے جبکہ کھانا پکانا ایک ایسا فن ہے جسے سیکھنے کے لیے خواتین برسہا برس محنت کرتی ہیں۔

سمرین جنید نامی خاتون کا ریسٹورنٹ ”نبین“ کھانا پکانے کی معمولی روزمرہ عادت کو خواتین کے لیے معاشی استحکام کے حصول کا ذریعہ بنانے میں مصروف ہے جس سے خواتین معاشی و اقتصادی طور پر خودمختار ہوسکتی ہیں۔

مایہ ناز خاتون سمرین جنید کہتی ہیں کہ ہمارے پاس ہزاروں شیفس موجود ہیں جو گھروں سے کام کرتے ہیں۔ نبین کیلئے کام کرنے والوں کیلئے عمر یا صنف کی کوئی قید نہیں جبکہ نبین کا شیف بننے کے لیے آپ کو صرف اپنا ٹیلنٹ شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبین کیلئے آپ کو مزیدار کھانا تیار کرنے کے بعد اسے ہمارے حوالے کرنا ہوتا ہے تاکہ آپ گھر بیٹھے پیسے کما سکیں جس سے لاک ڈاؤن کے دوران شیفس کو آسانی رہتی ہے۔ 

اچھا کھانا پکانے کا شوق رکھنے والے لوگ سمرین جنید کے کارواں نبین میں شامل ہوسکتے ہیں۔ سمرین جنید کے مطابق نبین کی رجسٹریشن مفت ہے۔سمرین نے کہا کہ  جو لوگ بھی شیف بن کر ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہیں، ان سے ہم کوئی پیسے نہیں لیتے۔

معذور افراد کے بارے میں سمرین جنید نے کہا کہ ہمارے ہاں کچھ خواتین شیفس معذور بھی ہیں۔ ہم نے انہیں پلیٹ فارم دیا اور ان کی مدد کی تاکہ وہ خودمختاری کے ساتھ کما سکیں اور اپنے مسائل پر قابو پائیں۔

دوسری جانب سارہ شہریار جو معذور خاتون شیف ہیں، ان کے مطابق وہ کھانا پکانے کا جنون رکھتی ہیں۔ سارہ نے کہا کہ میں نے اپنے خاندان کے لیے کھانا پکانے سے کام شروع کیا اور نبین کے پلیٹ فارم میں شیف کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی جس سے میرا جنون روزگار کا وسیلہ بن گیا۔ مجھے اس وقت بے حد خوشی ہوتی ہے جب کھانا کھانے والے مجھے مثبت ردِ عمل دیتے ہیں۔

عوام کو گھر پر بنا ہوا کھانا فراہم کرنے کے لیے نبین کی توجہ کھانے کے بہتر معیار اور ہائی جین پر مبذول رہتی ہے۔ نبین فوڈز کے پیچھے جو بصیرت کارفرما ہے وہ یہ ہے کہ محبت اور کھانے کو یکجا کرکے معاشرے تک پہنچایا جائے۔ 

بہت سے لوگ  گھر کا بنا ہوا کھانا کھانے کا شوق رکھتے ہیں اور مختلف وجوہات کے باعث انہیں باہر کا کھانا کھانا پڑتا ہے جبکہ نبین کا یہ پلیٹ فارم کھانے کے شوقین افراد کو گھر جیسا کھانا مہیا کرکے ان کے دل جیت لیتا ہے۔

کرن  بھی ان خواتین میں سے ایک ہیں جو نبین کیلئے شیف کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔ وہ نبین کیلئے اپنے کچن سے کام کرتی ہیں جبکہ نبین نے انہیں معاشی طور پر خودمختار زندگی گزارنے میں بے حد مدد دی۔

خاتون شیف کرن کہتی ہیں کہ میں ہمیشہ سے ہی کھانا پکانے کی بے حد شوقین رہی ہوں جبکہ میری مہارت دیکھتے ہوئے میرے رشتہ داروں نے مجھے نصیحت کی کہ آپ کھانا پکانے کے شعبے سے وابستہ ہوجائیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے نبین کو چنا۔

لوگ  نبین کی ایپ کے ذریعے کھانا گھر پر بیٹھے منگواتے ہیں جبکہ نبین کی ایپ پر وہ شیفس بھی سائن اپ کرتے ہیں جو نبین کا حصہ بننا چاہتے ہیں جس کے لیے ان سے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔

شیف کرن کے مطابق نبین کا سب سے بہترین عمل یہ ہے کہ مجھے کسی پابندی، وقت یا ہدایت کے بغیر کام کرنا ہے۔ اس کے اوقات 11 بجے صبح سے لے کر 8 بجے شب تک ہیں اور یہ مجھ پر منحصر ہے کہ میں لوگوں سے آرڈر لینا کب شروع کروں۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ جو لوگ گھر بیٹھے کمانا چاہتے ہیں، نبین ان کی معاشی مشکلات دور کرتا ہے جبکہ جو لوگ اچھا کھانا کھانا چاہتے ہیں، نبین انہیں بہترین کھانا مہیا کرتا ہے۔

اس پلیٹ فارم کا اہم اقدام یہ بھی ہے کہ یہ آپ کو گھر سے کسی بھی وقت اور کسی بھی روز کام کرنے کی اجازت دیتا ہے جس میں کوئی بے جا قواعد و ضوابط نافذ نہیں کیے جاتے۔ آپ اپنی مرضی سے ڈشز کا انتخاب کرکے انہیں تیار کرسکتے ہیں اور جتنے چاہیں آرڈرز لے سکتے ہیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نبین ایسی خواتین کیلئے ایک مضبوط سہارا ثابت ہورہا ہے جنہیں جزوی معذوری کا سامنا ہے یا جو کام کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں روایات کی زنجیریں اور رواجوں کی پابندیاں ایسا کرنے نہیں دیتیں۔ 

Related Posts