جوہانسبرگ:سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز اپنا تاریخی بیٹ کورونا وائرس سے متاثرہ فیملیز کی امداد کیلئے نیلام کریں گے، کورونا وائرس کے تناظر میں دیکھا جائے تو متعدد کھلاڑی غریبوں کی امداد کے لئے اپنی قیمتی اشیاء نیلام کررہے ہیں۔
ہرشل گبز نے 12 مارچ 2006 کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیریئر بیسٹ 175 رنز اسکور کرکے جنوبی افریقہ کو تاریخ رقم کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔
https://twitter.com/hershybru/status/1256179385876590592