وفاق کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑنے میں مصروف ہے،بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Reducing Sindh's share by Rs229b amid coronavirus is unfair: Bilawal

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی، اس دوران چیئرمین پی پی پی سے سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو، ڈاکٹر باری اور ڈاکٹر فیصل نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عذرا پیچوہو، ڈاکٹر باری اور ڈاکٹر فیصل نے سندھ کے محکمہ صحت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء ملک میں ایک تشویش ناک صورت حال اختیار کرتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بڑھتی اموات کی تعداد میں اضافہ حکومتوں کے لئے الارمنگ ہے۔

 سندھ حکومت کی وجہ سے ملک بھر میں کرونا وائرس کے خلاف بروقت اقدامات کا سلسلہ شروع ہوا،اگر سندھ حکومت فوری اقدامات نہ کرتی تو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال مزید بگڑسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا زندگیاں محفوظ بنانے کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کررہی ہے،وفاقی حکومت کے روئیے پر افسوس ہے کہ وہ کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑرہے ہیں۔

Related Posts