مریم اورنگزیب کا پنجاب کے اسپتالوں میں بستروں کی کمی پر تشویش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Marriyum Aurangzeb expresses concern over shortage of beds at Punjab hospitals

لاہور : پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اتوار کے روز پنجاب کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے بستروں کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں بستر کی کمی تشویشناک ہے،انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو مختلف بیانات دینے کی بجائے اسپتالوں کے انتظامی معاملات کی بہتری پر بہتر توجہ دینی چاہئے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے متعلقہ حکام سے مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کو فوری طور پر بستر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں  نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی حکومت کی ناکامی ہے، انہوں نے کہا کہ پی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت ڈاکٹرز کوحفاظتی لباس نہ دے کر کورونا کی مدد کر رہی ہے،مریم اورنگزیب

واضح رہے کہ پنجاب اس وقت پاکستان میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پرہے جس کی وجہ سے صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات درپیش آرہے ہیں اوردیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو صحت کی سہولیات دینے میں بھی دقت پیش آرہی ہے۔

Related Posts