بلاول اور سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر نہ گرائیں، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول اور سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر نہ گرائیں، شبلی فراز
بلاول اور سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر نہ گرائیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلاول اور سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر نہ گرائیں، انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب!لاک ڈاؤن کرنے یا نہ کرنے میں سندھ حکومت آزاد تھی اور ہے، وفاق پر سوالات کس منہ سے اٹھائے جارہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سیاست کے بجائے سندھ میں کرونا وائرس کنٹرول کرنے کی طرف توجہ مرکوز کریں، بلاول بھٹو اور ان کے صوبائی وزراء کام کرنے کی بجائے لمبی لمبی پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔

اپوزیشن سیاست کے بجائے کرونا کے خلاف جنگ میں وزیراعظم کا ساتھ دے۔ وفاق کی جانب سے سندھ کو کرونا پر قابوپانے کیلئے دی جانے والی امداد ان کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے۔

بجلی کے بلوں میں سندھ انڈسٹریل کے 45 ہزار جبکہ کمرشل کے 7 لاکھ 17 ہزار صارفین کو بل کی ادائیگی میں ریلیف دیا،چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو بھی بلوں کی ادائیگی میں یہی سہولت دی گئی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ کے عوام بھی مستفید ہوئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈیفرڈ اسکیم کے تحت قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی میں سہولت دی گئی ہے،یہ اسکیم سندھ میں بھی اپلائی ہوگی۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ چھوٹے تاجروں اور کاروبار کرنے والے مالکان کو اپنے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سہولتی پیکج دیا گیا ہے، احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک 27 ارب روپے سندھ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں

سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے 504447 فیس ماسکس،290986 سرجیکل ماسکس،30142 این 95 ماسکس،203840 کے این 95 ماسکس جبکہ 148334 حفاظتی سوٹس فراہم کیے گئے ہیں۔فراہم کردہ سامان میں 77992 ٹیسٹنگ کٹس،200 تھرمل گنز،25000وی ٹی ایم اور پی سی آر مشینیں شامل ہیں۔

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو کثیر تعداد میں ہینڈ سینیٹائزر، ہینڈ واش،سوپ کیمیکل سپریز، بائیو ہیزرڈ بیگز،سیفٹی باکسز اور باڈی بیگز فراہم کیے گئے ہیں،بلاول صاحب خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے قومی اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو پارہ پارہ نہ کریں۔

Related Posts