میرا سے رشی کپور نے کس بات کا اظہار کیا تھا؟ راز سے پردہ ہٹ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرا سے رشی کپور نے کس بات کا اظہار کیا تھا؟ راز سے پردہ ہٹ گیا
میرا سے رشی کپور نے کس بات کا اظہار کیا تھا؟ راز سے پردہ ہٹ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستانی اداکارہ میرا نے رشی کپور کے ساتھ جڑی ایک اہم بات سے پردہ ہٹا دیا، ان کا کہنا ہے کہ رشی کپورمیرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے۔

اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے2005 میں فلم ’نظر‘ کی شوٹنگ کے دوران ممبئی میں ان کی ملاقات رشی کپورکے ساتھ ہوئی تھی، وہ بہترین اداکار نہیں بلکہ بہترین انسان بھی تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک باردبئی میں ملاقات کے دوران رشی کپورکے ساتھ مختلف بات چیت ہوئی تھی اوراسی دوران انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا اورمیں بھی ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے ملاقات میں میری تعریف بھی کی تھی اورمجھے ہمت بھی باندھی تھی اورانہوں نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی موت کی خبرسن کربہت زیادہ تکلیف ہوئی کیونکہ رشی کپورصدی کے ایک بڑے اداکارتھے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے بات کرنے کے اندازسمیت وہ بہت ہمدرد تھے۔

Related Posts