وزیر اعظم کاروسی ہم منصب کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM wishes ‘speedy recovery’ to COVID-19 positive Russian counterpart

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہفتہ کے روز کورونا وائرس میں مبتلا اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوتن کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس ایک بڑاچیلنج ہے اور ہم اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے روسی دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس کے وزیر اعظم میخائل میشوتن کی جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں۔

روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن نے جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا تھا، روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ویڈیوکانفرنس کے ذریعے آگاہ کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی اور اپنے ساتھیوں کی حفاظت کرنی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا ویکسین کی منظوری، امریکا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

روسی وزیراعظم کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صدر ولادیمیر پوتن نے قائمقام وزیراعظم کی ذمہ داری نائب وزیر اعظم اینڈیوبیلوسوف کو تفویض کرنے کے ایک فرمان پر دستخط کردیئے ہیں۔

Related Posts