اسلام کو انتہا پسندی کے رویے سے بچانا دین کی خدمت ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام کو انتہا پسندی کے رویے سے بچانا دین کی خدمت ہے۔فواد چوہدری
اسلام کو انتہا پسندی کے رویے سے بچانا دین کی خدمت ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام کو انتہا پسندی کے رویے سے بچانا دین کی خدمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی انصار عباسی کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام روشن خیال مذہب ہے جبکہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ معتدل مزاج لوگ انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ معتدل مزاج لوگوں کی خاموشی کی وجہ سے اسلام پر شدت پسند تشریحات مسلط ہوجاتی ہیں جبکہ اسلام کو انتہا پسندی سے بچانا دین کی خدمت ہے جو میرے جیسے لوگ انجام دے رہے ہیں۔ 

سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا کہ میڈیا نے ناچنے گانے والوں کو ہمارا ہیرو بنا دیا ہے اور غیر مسلم بھارتی فلم اسٹارز کو ہم اپنے بچوں کا رول ماڈل بناتے جا رہے ہیں۔ بھارتی فنکار کے مرنے پر افسوس کیا جارہا ہے۔ کیا کسی عالمِ دین، مسلم رہنما اور شہید کی شہادت پر ایسا کیاجاتا ہے؟

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بیان آپ کے انتہا پسندانہ نظریات کی عکاسی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ زندگی مختلف شعبوں کے امتزاج سے بنتی ہے۔ جو لوگ فن کی دنیا سے وابستہ ہیں، ترقی یافتہ ذہن ان کی قدر کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عالمِ دین ہوں یا رہنما، ہر ایک زندگی کے اسٹیج پر ایک اداکار ہے اور اپنا اپنا کردار ادا کرکے رخصت ہوجاتا ہے۔ 

Related Posts