اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ملک میں وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 327ہو گئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 806نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 885 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک1 لاکھ 65ہزار911 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد8 ہزار530ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے5 ہزار827، سندھ میں 5 ہزار 291، خیبرپختونخواہ میں 2 ہزار160، بلوچستان میں915، آزاد کشمیر میں65، گلگت بلتستان میں330جبکہ اسلام آباد میں 297کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 11ہزار 133فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3ہزار 425افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اورپنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں114افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 100افراد جاں بحق ہوئے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے باعث92، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 4 جبکہ بلوچستان میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں31لاکھ 38ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 17ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 31لاکھ38ہزار115افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے19فیصد (2لاکھ17ہزار970) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 17 ہزار افراد ہلاک