سندھ حکومت تاجروں کی گرفتاری جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، کامران اختر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت تاجروں کی گرفتاری جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، کامران اختر
سندھ حکومت تاجروں کی گرفتاری جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، کامران اختر

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے کہا ہے کہ صوبہ اور ملک اگر چلتا ہے تو عوام اور تاجروں کے ٹیکس سے چلتا ہے۔سندھ حکومت تاجروں کی گرفتاری جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران اختر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔

مگر حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام جو وفاق کو 70 اور سندھ کو 92 فیصد ریونیو دیکر حکومت چلانے کے قابل بناتی ہے اکنامک حب کے تاجر ہر موقع پر ہر سطح پر ہر ناگہانی آفات اور دیگر مواقعوں پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ہر طرح کی مالی سپورٹ کرتے ہیں،اس عوام کی معاشی اور سماجی ضروریات بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تاجروں کو رمضان المبارک کے ماہ مبارک میں احتیاطی تدابیرکے ساتھ چھوٹا اور بڑا کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے.حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئیتاجروں اور محنت کش طبقہ کو تنگ کرنے سے باز رہے،دبئی کی طرح نئے جدید ٹیکنالوجی اسکرینگ ہیلمٹ کا استعمال کرے جس سے مریضوں کی شناخت فوری ہوسکے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ بھی یقینی ہو اور ترقی پذیر ملک کو مزید پیچیدگیوں اوردیوالیہ کا شکار ہونے سے بچا جاسکے.انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں دیانت دار افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں جعلی اور رشوت کے عوض بھرتی کئیگئے پولیس اہلکاروں کو لگام دی جائے،عوام اور تاجروں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔

Related Posts