کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سادہ پے کوالیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی) لائسنس کے لئے اصولی منظوری دے دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بعدسادہ پے کو ابتدائی مرحلے کے لئے کارروائیوں کی اجازت دی گئی ہے اس دوران ریگولیٹر کی نگرانی میں ڈیجیٹل وائلٹ محدود پیمانے پر دستیاب ہوگا۔
سادہ پے کا مشن روایتی بینکاری کی پیچیدگیوں کو اپنے آسان ڈیجیٹل تجربے کے ذریعے ختم کرنا ہے،سادہ پے مفت ماسٹر کارڈ ،ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ اسمارٹ فون پر مبنی ڈیجیٹل وائلٹ کی پیش کش کرتا ہے۔
سادہ پے تک ابتدائی رسائی ان لوگوں کے لئے دستیاب ہوگی جنہوں نے ویب سائٹ کے ذریعے ویٹ لسٹ کے لئے سائن اپ کیا ہے۔
پاکستان 5 واں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے ، جہاں ہر ماہ 76 ملین سے زیادہ 3 جی اور 4 جی صارفین اور تقریبا 1 ملین نئے اسمارٹ فون صارفین آن لائن آتے ہیں۔
کورونا کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھانے میں تیزی آرہی ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ روزمرہ کی ادائیگی کے لئے ڈیجیٹل حل کی طرف رجوع کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ میں کل سے آن لائن کاروبار شروع،ایس او پیز جاری