لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بھارت کے سفر کے دوران ہمالیہ کے ایک بوڑھے شخص نے ٹائی ٹینک کی روز کے طور پر پہچانے جانے پر آبدیدہ ہوگئیں۔
لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ 1997 میں بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک میں مرکزی کرداراداکرنے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار بھارت کے سفر میں ہمالیہ میں ایک بوڑھے شخص نے مجھے ٹائی ٹینک کی روز کے طور پر پہنچانا تو میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائی۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹائی ٹینک نے مجھے پہنچان دی، فلم کی ریلیز کے چند سال بعد میں بھارت گئی تو کوہ ہمالیہ پرچہل قدمی کر رہی تھی کہ مجھے ایک 85 سال کا بوڑھا شخص ملا جس کی ایک آنکھ خراب تھی ، وہ میرے پاس آیا اور اس نے مجھے پکار کر کہا کہ تم ٹائی ٹینک والی روز ہو؟۔ میں نے ہاں کہا اور جذبات کی شدت سے میری آنکھوں میں آنسوآگئے۔
ایک میگزین کو انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں جیمز کیمرون کی ہدایت میں بننے والی فلم پر فخر ہے ، انہوں نے کہا کہ میں ایک عام عوامی زندگی گزار رہی تھی ، میرے وہم وہ گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک انجان جگہ پر یوں لوگ مجھے پہچان لیں گے۔
مزید پڑھیں: امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ 50سال کی ہوگئیں، سالگرہ سادگی سے منائی