امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ 50سال کی ہوگئیں، سالگرہ سادگی سے منائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Thank you all for beautiful birthday wishes: Melania Trump

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے اپنی 50 ویں سالگرہ ملک میں کورونا وائر س کی وباء کے باعث سادگی سے منائی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ وسابق ماڈل واداکارہ ملانیا ٹرمپ 26اپریل 1970کو جرمنی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کیا۔

دو سال بعد میلان میں ایک ایجنسی کے ساتھ معاہدہ کیا اور بعد ازاں یونیورسٹی آف لجوبلانہ میں داخلہ لیا لیکن ماڈلنگ کیریئر کو آگے بڑھانے کے لئے ایک سال بعد ہی تعلیم کو خیربادکہہ دیا،ماڈلنگ کے ابتدائی دنوں میں انہوں نے 1996 میں نیو یارک جانے سے پہلے میلان اور پیرس میں کام کیا تھا۔

میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات 1998 میں نیو یارک کی ایک فیشن پارٹی میں ہوئی جس کے بعد دونوں نے 2004 میں منگنی کی اوراگلے ہی سال فلوریڈا کے ایک شاہانہ پام بیچ میں شادی کی۔

شادی کی اس تقریب میں سابق صدر بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن سمیت مشہور شخصیات شریک ہوئیں،2006 میں ملانیانے بیرن ولیم ٹرمپ کو جنم دیا تھا ان کا یہ بیٹا ڈونلڈ ٹرمپ کا پانچواں بچہ ہے، اسی سال وہ امریکی شہری بھی بن گئیں۔

میلانیا ٹرمپ اس امریکا کی خاتون اول ہیں، انہوں نے ملک میں کورونا کی وباء کے باعث اپنی 50 ویں سالگرہ سادی سے منائی اورٹوئٹر پر خیرمقدمی پیغامات ارسال کرنے والو ں سے انہوں نے اظہار تشکر کیا ہے۔

Related Posts