برطانیہ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 52 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 732 ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 52 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 732 ہلاک
برطانیہ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 52 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 732 ہلاک

لندن: برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں 1 لاکھ 52 ہزار افراد وائرس سے متاثر جبکہ 20 ہزار 732 ہلاک ہو گئے۔

کورونا وائرس کے باعث 5 مارچ کو پہلی ہلاکت ہوئی  جس کے بعد اموات کا سلسلہ  آہستہ آہستہ دراز ہونے لگا جبکہ 26 مارچ تک 578 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے تھے۔

رواں ماہ کے دوران برطانیہ میں ہلاکتوں کی رفتار میں تیزی آئی۔یکم اپریل تک ہلاکتوں کی تعداد محض 2 ہزار 352 تھی جو اب 20 ہزار 732 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 463 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک ہی روز میں 413 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سب سے زیادہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق 10 اپریل کو ہوئی جب 8 ہزار 681 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس پایا گیا جو ملک میں سب سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ ہے۔

برطانیہ میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد  1 لاکھ 31 ہزار 714  ہے جبکہ  1 لاکھ 52 ہزار 840 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ 21 ہزار 126 افراد وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں29لاکھ 94ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ6 ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 29لاکھ94ہزار958افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے19فیصد (2لاکھ6ہزار997) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے29 لاکھ 94ہزارافراد متاثر

Related Posts